دبئی (این این آئی)انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا، جسے 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دبئی میں کھیلے جانے والے اس فائنل مقابلے میں بنگلادیش کی اننگز کا اّغاز اچھا نہ رہا۔ کلام صدیقی ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں۔محمد شہاب 40، رضان حسین 47 اور فرید حسن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پوری ٹیم آخری اوور میں 198 رنز بنا کر اّؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں رہی۔ پہلی وکٹ چار رنز پر گئی اور پھر وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بنگلادیش انڈر19 کے عزیزالحکیم پلیئر اّف دی میچ قرار پائے، انہوں نے تین وکٹیں لیں جبکہ پلیئر آف دا سیریز اقبال حسین نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...