اسلام آباد(این این آئی)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیے میں سٹیٹ بینک نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت متوقع بیرون ملک جارہی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کیلئے بھی قرض لیا جا سکے گا، لیپ ٹاپ کیلئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پر مہیا ہو گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے18 سے30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے، لیپ ٹاپ کیلئے 150000، 300000 اور 450000 روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک روزگار پر جانے والوں کو 10 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جبکہ بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا، سفری اخراجات کیلئے قرض دیا جائے گا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہو گا، قرض کی فراہمی21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کیلئے ہو گی۔
مقبول خبریں
معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی...
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند...
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک...
نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے...
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس...
پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی...