چینی عوام کا سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر دکھ اور افسوس کاظہار ، اردو میںپیغامات سوشل میڈیا پر وائرل

0
231

بیجنگ (این این آئی) چینی حکومت کے ساتھ چینی عوام نے بھی بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان پر دکھ اور افسوس کاظہار کیا ہے اس ضمن میں پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے چینی عوام کے اردو میںپیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔ چینی میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جانی ومالی نقصان پر چینی حکومت کے ساتھ چینی عوام نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے چینی شہریوں کے پاکستانی عوام کے نام اردو میں پیغامات بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئے ۔ چینی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اردو میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چینی خاتون کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہوا ہے ، دعا ہے سب محفوظ رہیں ۔خاتون نے بتایاکہ سیلاب کے حوالے سے پاکستان سے آنے والی خبریں عوام کی توجہ کا مرکز بھی بن چکی ہیں ۔چینی سوشل میڈیاویب سائٹ پر چینی لوگ اپنے اپنے انداز میں پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیانات میں کہاگیاکہ ”دعا ہے سب محفوظ رہیں ، دعا ہے پاکستانی عوام محفوظ رہیں ، ہمت کرو پاکستانی بھائی،اتنا شدید سیلاب ، دعا ہے تمام پاکستانی محفوظ رہیں، اپنی ہمت قائم رکھیں ، قدرتی آفات کے سامنے ہار نہ مانیں ،اگر کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہے توہمیں بتائیں ، چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ، ہم سب ملکر مشکلات کو دور کرینگے ۔بیان میں کہاگیاکہ صوبہ چھوان میں شدید زلزلہ آیا تو پاکستان نے ہماری جو مدد کی وہ ناقابل فراموش ہے امید ہے پاکستان جلد از جلد مشکلات پر قابو پائیگا ، پاکستان ہمارا سچا دوست اور بھائی ہے ،چین پاک دوستی زندہ باد ۔ چینی میڈیا نے یہ بھی بتایاکہ چینی طیارے امداد لیکر پاکستان پہنچ گئے ، چین اور پاکستان سچے دوست بھائی ہیں ، ہر مشکل وقت میں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ آپ محفوظ رہیں ، اپنا اور اپنے ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھیں ۔