لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں ،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے، دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے یہاں حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) اور (ش) ہی آمنے سامنے نہیں پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگی،تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی دو مہینوں میں ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آائے گا،نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔انہوںنے کہا کہعوام کو بے زبان،بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے۔غذائی قلت گوداموں اوردکانوں کو لوٹ کھائے گی۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔انہوںنے کہا کہ حکمران سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...