بھارت کشمیر کے معاملے پر بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، وزیراعظم

0
214

نیویارک(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت اگر ہم سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارت سے تعلقات سے متعلق سوال پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، بطور پڑوسی ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، بھارت اگر ہم سے کشمیر کے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔روس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے صدر پیوٹن سے تیل، گیس اور گندم کی خریداری پر بات کی ہے۔