نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی بندرگاہ حدیدہ کے قریب لاوارث ذخیرہ کرنے بحری ٹینکر میں موجود تیل کی نصف سے زیادہ مقدار کو ایک متبادل بحری جہاز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئل نکالنے کا کام ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی تنظیم نے ٹینکر کے 10 لاکھ بیرل سے زیادہ لائٹ کروڈ کو نئے جہاز تک لے جانے کا عمل شروع کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں ماحولیاتی تباہی کو روکنا تھا۔ پلیٹ فارم X جس کا پرانا نام ٹویٹرتھا پر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریسلی نے کہا کہ گزشتہ سات دنوں میں جہاز میں موجود نصف سے زیادہ تیل متبادل جہاز میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل گریسلی نے کہا تھا کہ تیل کی منتقلی کے پورے عمل میں تین ہفتوں سے بھی کم وقت لگے گا۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے آپریشن کے انچارج محمد مضوی نے بدھ تک 636 ہزار بیرل سے زیادہ تیل متبادل ٹینکر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مضوی نے بتایا کہ ہم آج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے 55 فیصد تیل کی منتقلی تک پہنچ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کو امید ہے کہ 143 ملین ڈالر کا آپریشن ماحولیاتی تباہی کے خطرے کو دور کر دے گا۔ اس ممکنہ تباہی سے تقریبا 20 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا تھا۔بحری جہاز صافر47 سال قبل تیار کیا گیا تھا اور 1980 کی دہائی سے ایک تیرتے ہوئے ذخیرہ کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ حدیدہ کی تزویراتی بندرگاہ سے تقریبا 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...