لداخ بھارت کا حصہ نہیں، عسکری تعمیرات سے باز آجاؤ’ چین کی دھمکی

0
341

بیجنگ (این این آئی) چین نے ایک بار پھر بھارت کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ لداخ اس کا حصہ نہیں اس لیے بھارت وہاں عسکری تعمیرات سے باز رہے، یہ اقدام کشیدگی میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بغل میں چھری، منہ میں رام رام، بھارت ہمسایوں کو دھوکہ دینے کی روش سے باز نہ آیا، چین کے ساتھ مذاکرات کے دوران لداخ میں عسکری تعمیرات چین نے آخری وارننگ جاری کردی