پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹیو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس ( جمعہ )کو طلب

0
296

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ایگزیکٹیو کا اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس( جمعہ )سہ پہر تین بجے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا ۔اجلاس میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال پر غور اور حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کے لئے فیصلے ہوںگے ۔اجلاس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔