ملک بھر میں سات ماہ بعد تیسرے مرحلے میں پرائمری سکولز بھی کھل گئے

0
276

ملک بھر میں سات ماہ بعد تیسرے مرحلے میں پرائمری سکولز بھی کھل گئے
اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث تقریباًسات ماہ بعد تیسرے مرحلے میں پرائمری سکولز بھی کھول دئیے گئے، تعلیمی اداروں میں حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے تحت انتظامات کیے گئے۔بچوں کو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،کلاس کی آدھی تعداد ایک دن آئے گی جبکہ باقی دوسرے دن حاضری یقینی بنائے گی، شفٹ کو بھی 4گھنٹے تک محدود کر دیا گیا