اسکول دوبارہ بند کرنے کی باتیں افواہ ہیں،وزیر تعلیم سندھ

0
372

نوابشاہ(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہیں، سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کر رہی ہے، خراب صورتحال ہونے پر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔نواب شاہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈائون کا آپشن موجود ہے۔