پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالی تمام پروازوں پرپابندی عائدکردی

0
220

اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ میں کروونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر عارضی پابندیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ این سی اوسی کے مطابق عارضی پابندیاں بائیس دسمبر کی رات سے انتیس دسمبر تک ہونگی،براہ راست اور بلواسطہ برطانیہ سے آنے مسافروں تمام مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مسافر جو دس روز سے برطانیہ میں ہیں ان پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا ،پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالی تمام پروازوں پرپابندی عائدکردی، برطانیہ سے ٹرانزٹ فلائیٹ کے زریعے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،پاکستانی مسافروں جو وزٹ ویزہ پر برطانیہ میں ہیں انکو سفر سے 72 گھنٹے قبل کروونا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے ،پی سی ار ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو حکومتی مسافر خانہ میں ہی رہنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو سات دن کے لیے گھر میں قرنطینہ بھی لازم کرنا ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق سات روز قبل برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ان میں ایک سوار بائیس دسمبر کو آنے والے مسافر بھی شامل ہو نگے۔