نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ چار جنوری کو ہو گا

0
240

اسلام آباد (این این آئی)نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا۔جمعہ کو وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں نے ملاقات کی جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے، نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔