اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کہاکہ توہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت ہے، مقننہ کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آئین میں ترمیم پارلیمان کا کام ہے سپریم کورٹ کا نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے معاملات وقت طلب ہوتے ہیں، اس معاملے پر سیاسی لابنگ اور پرائیویٹ ممبر بل کے لئے کوشش کریں۔قومی اسمبلی میں اسلام آباد سے خواتین کی مخصوص نشتوں سے متعلق درخواست آمنہ صدف نے دائر کر رکھی تھی۔