چارسدہ (این این آئی)چارسدہ میںدرندوں نے ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔پولیس کے مطابق چارسدہ میں کھیتوں سے ڈھائی سالہ بچی کی لاش بر آمد ہوئی ہے جسے اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔ڈی ایچ کیو چار سدہ کی میڈیکل آفیسر نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق ڈھائی سالہ بچی کو 6 اکتوبر کو اغوار کیا گیا جس کی لاش اگلے روز ملی، ڈاکٹر کے مطابق لاش پر کسی جانور کے پنجے کا بھی نشان ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ کرائم سین پرجیو فینسنگ کرلی گئی ہے اور بچی کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...