لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز ات کے مطابق شہباز شریف نے جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں 13 لاکھ 31 ہزار 7 پائونڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا۔دستاویز کے مطابق لندن میں ایک فلیٹ2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لئے 75 ہزار پائونڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں ایک لاکھ 60 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 16 ہزار 75 پائونڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 43 ہزار پائونڈ بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا جس کے لیے کاروباری شخصیت سے 40 ہزار پائونڈ اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47 ہزار 114 پائونڈ قرض لیا گیا۔شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپائونڈ میں خریدا جس کے لیے کاروباری شخصیت نے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پائونڈ قرض دیا۔
مقبول خبریں
حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس...
دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے...
نیویارک (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں...
آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی طور...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے...
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ کے پاکستان میں نمائندے ناتھن پورٹر کے ملک کی سیاسی صورت حال...
وزیر اطلاعات سے جرمن سفیر کی ملاقات ، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی نے فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات...