کورونا وائرس جلد پرنوگھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے،تحقیق

0
234

ٹوکیو(این این آئی)کووڈ 19 کا باعث بننے والا کورونا وائرس انسانی جلد پر فلو وائرسز سے بھی زیادہ وقت تک زندہ رہ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سارس کوو 2 انسانی جلد پر 9 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے، اس کے مقابلے میں فلو کا باعث بننے والا وائرس انسانی جلد پر 2 گھنٹے تک ہی رہتا ہے۔خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ہاتھوں کی صفائی یا ہینڈ سینی ٹائزر سے یہ دونوں وائرس فوری طور پر ناکارہ ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے نتائج سے ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے جو کووڈ 19 کی روک تھام کا اہم ذریعہ ہے۔طبی جریدے جرنل کلینیکل انفیکشیز ڈیزیز میں شائع تحقیق کے مطابق یہ وائرس براہ راست رابطے پر زیادہ پھیل سکتا ہے کیونکہ یہ فلو وائرس کے مقابلے میں جلد پر زیادہ مستحکم رہتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ہاتھوں کی مناسب صفائی اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم ہے