اسلام آباد (این این آئی)عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست آگیا ، امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش اور بھارتی روابط دْنیا کے سامنے رکھ دئیے گئے ، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی دہشت گردی کی سٹوری تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی ،ہندو ستان کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے ،اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کا جلال آباد، افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے اس اْبھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا،مختلف ممالک اور ایریاز میں دہشت گردی کے حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سر پرستی ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے حالیہ دہشت گردکارروائیوں خاص کر2019میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے،2017میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ اور 2017میں نیو یارک اورسٹاک ہوم حملے نے دْنیا کو ششدر کر دیا،اَن حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کْن ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...