اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑھتی ہوئی نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سینڈبرگ نے ورچوئل ملاقات کی جس میں پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈجیٹل خواندگی اور کوویڈ19 سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنے میں فیس بک کے کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے لوگوں کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...