لاہور، روالپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس سروس بحال کر دی گئی
وقت اشاعت: Wednesday, 12 August, 2020, 08:16 GMT 13:16 PST
لاہور( این این آئی )لاہور، روالپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس سروس بحال کر دی گئی ، مسافر جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے۔