Saturday, October 3, 2026
ہومHomeسیاسی جدوجہد کے پردے میں ٹی ٹی پی کیساتھ مل کر مسلح...

سیاسی جدوجہد کے پردے میں ٹی ٹی پی کیساتھ مل کر مسلح بغاوت ملک کی سالمیت پر حملہ تصور ہوگی،خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے آنے والے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنا لیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا کہ صوبائی حکومت کو قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے، لانگ مارچ میں ٹی ٹی پی کے عنصر سے تعاون کا منصوبہ ہے، 15جولائی 2024کے بنوں واقعے کی طرز پر بدامنی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں واقعہ میں ٹی ٹی پی کے گل بہادر گروپ نے کینٹ پر خودکش حملہ کیا، 8فوجی جوان شہید ہوئے، 19جولائی کے بنوں مظاہرے میں سیاسی و قوم پرست عناصر بھی شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران فوجی یا پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور لانگ مارچ منتظمین کے لیے واضح وارننگ ہے، 9مئی جیسی کسی بھی پرتشدد کارروائی کی کوشش کو سختی سے روکا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی جدوجہد اور مسلح بغاوت میں واضح فرق ہے، سیاسی جدوجہد کے پردے میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر مسلح بغاوت ملک کی سالمیت پر حملہ تصور ہوگی، ریاست کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments