Saturday, July 11, 2026
ہومLatestمشرق وسطی میں کشیدگی،دوبارہ جنگ کے خدشات عالمی معیشت کے لیے...

مشرق وسطی میں کشیدگی،دوبارہ جنگ کے خدشات عالمی معیشت کے لیے خطرناک ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد (این این آئی) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے مشرق وسطی میں کشیدگی اور دوبارہ جنگ کے خدشات کو عالمی معیشت کےلیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2026-27میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ 3.5 فیصد ہے جبکہ حکومت نے 4 فیصد ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں گزشتہ مالی سال کی 3.7فیصد شرح نمو کے مقابلے میں معاشی رفتار میں معمولی سست روی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے اور 2026 کے دوران عالمی افراط زر 4.7 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، اسی طرح خام تیل کی اوسط قیمت 89 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو عالمی توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر مرتب ہوں گے۔رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو 2026میں 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کو عالمی معیشت کے لیے مثبت سہارا قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطی کی صورت حال خطے اور دنیا کی اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے جبکہ عراق، کویت اور قطر کو 2026 کے دوران معاشی سکڑا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments