اسلام آباد(رپورٹ:عبید الرحمن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گاپاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات 8بجے شروع ہوں گے اور پی سی بی لائیو پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے ۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز پاکستان کرکٹ بورڈ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو پر براہِ راست دستیاب ہوں گے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین پی سی بی لائیو ایپ جبکہ ویب صارفین live.pcb.com.pk کے ذریعے پاکستان اور سری لنکا کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی مکمل لائیو کوریج پی سی بی لائیو ایپ اور live.pcb.com.pk پر دستیاب ہوگی۔

