Friday, June 12, 2026
ہومLatestحکومت کا بزنس کلاس سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے...

حکومت کا بزنس کلاس سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے بزنس کلاس سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بزنس کلاس میں غیر ملکی سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مراعات یافتہ طبقہ کے لئے کوئی رعایت نہیں بلکہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ پاکستان معیشت کو درکار سرمایہ کاری اور شراکت داری کیلئے ایک پرکشش ملک بن سکے جو ہماری اقتصادی پالیسی کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments