Saturday, June 20, 2026
ہومLatestکون سا پاسورڈ خطرناک ، پی ٹی اے نے ڈیجیٹل سکیورٹی بارے...

کون سا پاسورڈ خطرناک ، پی ٹی اے نے ڈیجیٹل سکیورٹی بارے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی اے نے سائبر فراڈ سے بچائو کیلئے ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کی ایڈوائزری جاری کردی۔پی ٹی اے ایڈوائزری میں صارفین کو آن لائن اکائونٹس کے تحفظ کیلئے مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے دو مرحلہ جاتی تصدیق (ٹو سٹیپ ویریفکیشن ( فعال کریں، ایک سے زائد اکائونٹس کیلئے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے گریز کریں، مختصر اور آسان پاس ورڈز سائبر خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ذاتی معلومات کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال نہ کریں، نام، تاریخ پیدائش یا 1234جیسے آسان نمبرز کو پاس ورڈ بنانے سے اجتناب کریں، اپنا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، پاس ورڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔

پی ٹی اے اعلامئے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت جیسے بائیومیٹرک فیچرز کو ترجیح دیں، مضبوط پاس ورڈ، محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے۔ اعلامئے میں ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے شہریوں کو ہدایات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments