لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقل صارفین کا ڈیٹا مانگ لیا۔
معاہدے کے برعکس سولر صارفین کے کنکشنز کی بلنگ پر کمپنی نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقل ہونے والے صارفین کا ریکارڈ مانگ لیا۔
لیسکو کے دفاتر سے معاہدے اور جمع ڈیمانڈ نوٹسز کا مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔نو فروری تک جمع ہونے والی دستاویزات کی بنیاد پر صارفین کا ریکارڈ مانگا گیاہے،اس کے علاوہ پچیس کلوواٹ تک سسٹم لگوانے والے صارفین کی دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔
لیسکوکی جانب سے دستاویزات کی بنیاد پر بلنگ نہ ہونے پر ریکارڈ طلب کیاگیا،اس ریکارڈ کی روشنی میں وفاق کی پالیسی کے مطابق بلنگ کو منتقل کیا جائے گا۔

