Saturday, October 24, 2026
ہومHomeبیرسٹر امجد ملک کی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات،باہمی دلچسپی...

بیرسٹر امجد ملک کی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو

اسلام آباد (این این آئی) وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری سے اسلام آباد میں واقع انکے پارلیمانی چیمبر میں خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بیرسٹر امجد ملک کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہا اور دس ملین اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ اور نادرا کی سہولیات کو مزید بہتر کررہی ہے اور لوگوں کے ملک میں آنے اور بیرون ملک جانے میں سہولیات پیدا کررہی ہے اور اقوام عالم میں اپنی قومی زمہ داریوں کا ادراک رکھتی ہے اور انہیں پورا کررہی ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دس ملین اوورسیز پاکستانی ہر سال پاکستان میں اٹھاون بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں ْاور اب وقت آگیا ہے دارلخلافہ میں میں بھی اوورسیز کمیشن کی طرز پر کمیشن تشکیل دیاْ جائے۔

انہوں نے دہشت گرد ی کیخلافْ پاکستان کے موقف کی تائید کی اور قوم کی بردباری اور ملک کے لئے ڈئواتی کے دوران شہدا کی دی جانے والی قربانیوں کو سنہری حروف سے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک عالمی مسلہ ہے اسکا تدارک ضروری ہے لیکن نوجوانوں کو تربیت کرکے ملک سے باہر روزگار کیلئے بھیجنا بامقصد ہوسکتا ہے اگر قوم ملکر کوشش کرے،غیر قانونی طور پر ملک سے جانے کی لوگ حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے طالبعلموں یا ملازمت کے لئے ملک سے باہر لیجانے والے اداروں کی رجسٹریشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اوورسیز بینک ، ون ونڈو سرمایہ کاری ڈیسک اور لیگل مائیگریشن کے زریعے ہم تارکین وطن کی ترسیلات کو سو بلین ڈالر تک لیجا سکتے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بیرسٹر امجد ملک کو وزارت داخلہ کی جانب سے انکی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی پیش کی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments