Friday, October 16, 2026
ہومHomeاسحق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور باہمی...

اسحق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دور ان علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے غزہ اور فلسطین کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے دوطرفہ روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے ذریعے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments