Saturday, October 17, 2026
ہومHomeمریم نواز کا غربت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھنے کا...

مریم نواز کا غربت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں غربت کے خاتمے کے لیے مستقل اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،غریب طبقات کو نعروں کے بجائے ٹھوس معاشی پالیسیوں اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر، پرواز کارڈ، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے غریب طبقات کی معاونت کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق دیہی علاقوں میں خواتین کو ہنرمندی کے پروگراموں اور بلا سود قرضوں کے ذریعے معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے، جبکہ دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی غریب اور بے زمین دیہی افراد کو 10 سال کے لیے لیز پر فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے، زرعی پیداوار بڑھانے اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین اور ہنرمند افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments