Saturday, October 17, 2026
ہومHomeاسپین کے اسکیٹ بورڈر نے تیز رفتار ی کا عالمی ریکارڈ توڑ...

اسپین کے اسکیٹ بورڈر نے تیز رفتار ی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اوٹاوا(این این آئی)اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک اسکیٹ بورڈر نے کینیڈا میں ڈھلوان پر اسکیٹ بورڈ چلاتے ہوئے 94.34 میل فی گھنٹہ (تقریبا 151.8 کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار حاصل کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی کہ 27 سالہ ڈیاگو پونسلیٹ نے کھڑے ہوکر ڈھلوان پر اسکیٹ بورڈ چلانے کی تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔انہوں نے کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے علاقے شارلووا میں روٹ دے ایبولمان کی ایک بند سڑک پر یہ غیر معمولی رفتار حاصل کی۔پونسلیٹ نے ریکارڈ بنانے کے لیے اسی مقام کا انتخاب کیا جہاں اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔انہوں نے اپنی پہلی آزمائشی دوڑ کے دوران 91.27 میل فی گھنٹہ (تقریبا 146.9 کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار حاصل کی تھی۔ یہ رفتار بھی سابقہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھی لیکن انہوں نے موسم کی بہتر صورتحال کے انتظار میں مزید پانچ دن گزارے اور بالآخر 22 ستمبر کو 94.34 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments