Saturday, October 17, 2026
ہومHomeوزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال، ای سرٹیفکیٹ...

وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال، ای سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت

اسلام آباد(این این آئی) وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال کردیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد انہیں ای سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے موصول ہوگا۔وزارت خارجہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال کیا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے علاوہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم لائژن دفاتر سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق بھی ممکن ہوگی۔اس نظام کے تحت درخواست دہندگان جنرل اور اپوسٹل اٹیسٹیشن کے لیے آن لائن کارروائی مکمل کرکے مقررہ فیس ادا کریں گے، جس کے بعد تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق یہ نظام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے طرز پر تیار کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کے خواہش مند افراد سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments