Tuesday, October 6, 2026
ہومHomeحکومت عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے، مسائل کا حل نکل...

حکومت عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے، مسائل کا حل نکل آئے گا، شوکت یوسفزئی

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے، مسائل کا حل نکل آئیگا۔وزیر داخلہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر داخلہ حقائق پر پردہ نہ ڈالیں، مذاکرات کی ناکامی کی اصل وجہ حکومت کا بدلتا ہوا مقف اور ہٹ دھرمی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، لانگ مارچ ہمارا آئینی، قانونی، سیاسی اور جمہوری حق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں گزشتہ روز سے جاری لانگ مارچ انتہائی کامیاب اور پرامن ہے،حکومت کے پاس صوبے میں کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت آج عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے تو مسائل کا حل نکل آئے گا۔ مذاکرات حکومت نے ختم کیے ہیں، اس لیے اس فیصلے پر نظرثانی بھی حکومت کو کرنی چاہیے۔شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبے میں امن کی سب سے زیادہ ضرورت خیبرپختونخوا کے عوام کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 25 سال سے دہشت گردی کا شکار ہے، حکومت اگر کوئی پالیسی بنانا چاہتی ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھایا جائے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا کریڈٹ بیرسٹر گوہر اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments