اسلام آبا د(رپورٹ:عبید الرحمن)دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، تیرہ رکنی دستے کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز بھی اسلام آباد پہنچے ہیں ،سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ،دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے شامل ہیں ،سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑیوں اور دیگر دو آفیشلز کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے،سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے،پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گاسیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے

