Wednesday, July 8, 2026
ہومHomeحکومت کا صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے...

حکومت کا صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اوسط مقررہ قیمت 1,793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے 1,705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں اس کمی کے باوجود حکومت نے مالی سال 27-2026 کے دوران عوام کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور گیس کی قیمتیں کم نہیں ہونگی۔

حکام کے مطابق گیس نرخ برقرار رکھنے کا مقصد دونوں گیس کمپنیوں کی مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلے سے متعلق باضابطہ طور آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments