راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری خاتون کے گھر پہنچ گئی تھی۔ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے عملے نے ایمبولینس کے اندر ہی ڈیلیوری کیس سر انجام دیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد ماں اور بچے کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

