Tuesday, October 6, 2026
ہومHomeصدر پریس کلب کھاریاں سید تنویر نقوی کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سے...

صدر پریس کلب کھاریاں سید تنویر نقوی کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سے ملاقات

کھاریاں(این این آئی)صدر پریس کلب کھاریاں سید تنویر نقوی کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سے ملاقات صدر پریس کلب کھاریاں سید تنویر نقوی نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات عثمان احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری آفتابِ احمد نذر اور نائب صدر جبارساگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد نے کہا کہ محبت اور تعمیری صحافت سے معاشرے کی ناہمواریوں کو درست کرنے میں مدد مل سکتی ہے. ضلع میں مثبت صحافت کے عملی فروغ میں کھاریاں پریس کلب کا کردار لائق تحسین ہے۔اسموقع پر سیدتنویر نقوی نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو ہی فروغ دے رہے ہیں۔اور تنقید برائے اصلاح کو مقدم جانا جارہا ہے۔ملاقات کے دوران صحافیوں اور میڈیا کو درپیش مسائل، باہمی رابطوں اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments