Saturday, June 13, 2026
ہومLatestحکومت کا کینسر و دیگر بیماریوں کی ادویات کے خام مال پر...

حکومت کا کینسر و دیگر بیماریوں کی ادویات کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30ء کے تحت کینسر اور دیگر بیماریوں کی ادویات کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی منصفانہ فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کینسر جیسے موذی امراض کی وجہ سے پاکستانی خاندانوں پر پڑنے والے شدید مالی اور جذباتی بوجھ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30ء کے تحت ایک نپی تلی اور موثر علاج کی سہولت متعارف کرارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کینسر اور دیگر بیماریوں کی ادویات کی مقامی تیاری میں استعمال ہونے ایک سو سے زائد اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر رہی ہے، اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے تمام شہریوں کے لئے جدید اور خصوصی علاج زیادہ سہل اور قابل رسائی ممکن بنانا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments