Sunday, July 12, 2026
ہومHomeرنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع

رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے پر بھی غور شروع کردیا ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بھی آر ڈی اے سے منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق این او سیز، منظور شدہ نقشوں اوردیگرمنظوریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رنگ روڈ سروس ایریا منصوبے پر 75 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، سرکاری واجبات کی مد میں 3 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار روپے جمع کرائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں رنگ روڈ ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments