واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دیں گے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان جی سیون ممالک کی جانب سے اگلے چار ماہ میں 10کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر راضی ہونے کے بعد کیا ۔اس سے پہلے ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اپنے ذخائر سے ڈیزل ریلیز نہ کیا تو امریکا انہیں ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔

