اسپیکراورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی پشاوردھماکے کی مذمت

0
238

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دیر کالونی پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اپنے بیان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں دیر کالونی پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کو ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا نے کا کہا