Saturday, October 17, 2026
ہومHomeوفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں...

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں بنوں پولیس لائن پہنچ گئیں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں بنوں پولیس لائن پہنچ گئیں جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنا اور فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جدید بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی سے بنوں پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران زیادہ بہتر تحفظ میسر آئے گا۔حکام نے کہا کہ جدید گاڑیوں کی شمولیت سے پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آئے گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں موثر انداز میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔پولیس حکام کے مطابق بنوں میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو جدید سہولیات اور ضروری وسائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے امید ظاہر کی کہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں بنوں پولیس کیلئے معاون ثابت ہوں گی اور اہلکاروں کی سکیورٹی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments