27 اکتوبر1947انسانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رہے گا،بلاول بھٹو

0
213

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ع انسانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رہے گا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارتی مظالم کی مذمت اور اسے دنیا کے آگے بے نقا ب کیا ہے، کرتے رہیں گے،مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کی ہے، کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا بیانیہ اٹل، جس کی محافظ پاکستانی عوام ہے،بھارتی ظلم و جبر نے تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنت النظیر وادی کو دنیا کے سب سے بڑے قیدخانے میں تبدیل کردیا گیا ہے