Sunday, May 24, 2026
ہومHomeآبنائے ہرمز پر ایران کو فیس دینے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں...

آبنائے ہرمز پر ایران کو فیس دینے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے: امریکی محکمہ خزانہ

 واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شپنگ کمپنی نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے عوض ایران کو فیس ادا کی تو اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ آبنائے کے ذریعے نیوی گیشن کے لیے ایرانی خطرات اور اس کی جانب سے اسے عبور کرنے کے لیے فیس کے مطالبے سے آگاہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments