Monday, July 6, 2026
ہومLatestالیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، حکومت کی جانب سے 9ارب روپے کی سبسڈی

الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، حکومت کی جانب سے 9ارب روپے کی سبسڈی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر 2030ء تک ملک بھر میں گاڑیوں کی تعداد 22لاکھ تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو دی گئی ایک اہم بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس حکمتِ عملی کے تحت آئندہ چند برسوں میں سڑکوں پر موجود ٹریفک کا ایک بڑا حصہ ماحول دوست اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

ملک میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ مقامی سطح پر 12 ہزار 800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور ایک لاکھ 60ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔

حکومتی سطح پر شعبے کو فروغ دینے کے لیے 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر 9 ارب روپے کی خطیر سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکل کے خریداروں کو فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے تک کی خصوصی مالی رعایت فراہم کی جا رہی ہے

۔اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت کا یہ اقدام نہ صرف ایندھن کے درآمدی بل میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی جانے والی سبسڈی سے نچلے اور متوسط طبقے کو اپنی سواری حاصل کرنے میں بڑی آسانی ہوگی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments