Saturday, October 3, 2026
ہومHomeبیرسٹر گوہر نے مذاکرت سے متعلق بریف کیا،پی ٹی آئی سیاسی و...

بیرسٹر گوہر نے مذاکرت سے متعلق بریف کیا،پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطباق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرت سے متعلق بریف کیا۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل لان نظر آتا ہے۔ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ مذاکرات کا سلسلہ بڑھایا جائے، حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔بعض ارکان نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں کوئی راہ نکل سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی جائیں۔ارکان نے کہاکہ مذاکرات کے دوران میڈیا پر بیانات نہ دینے پر اتفاق ہوا، رانا ثنا اور شیری رحمن نے بیانات دے کر اچھا نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں محسن نقوی کی مذاکرات میں دہشت گردی پر بریفنگ اور کے پی حکومت کے بارے میں ان کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔بعض ارکان کی رائے ہے کہ اگر ایمرجنسی لگاتے ہیں تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دیے جائیں۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments