پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ لانگ مارچ دبائو سے نہیںختم ہوگا۔صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات و ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی دبا کے تحت ختم نہیں ہوگا، مارچ ختم کرنے کی کنجی جیل میں بند عمران خان کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے کس حیثیت میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو اجلاس میں طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر فیصل کنڈی اختیارات سے تجاوز کرچکے ہیں اور 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس اخروٹ توڑنے کا بھی اختیار نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم صرف میڈیا پر مذاکرات مذاکرات نہ کھیلیں، اگر ان کے پاس اختیارات ہیں تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی دھمکی دینے والوں کی اپنی پرفارمنس زیرو ہے۔

