Monday, May 18, 2026
ہومLatestملک میں‌ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 27...

ملک میں‌ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی

کراچی ( این این آئی) پاکستان میں ذی الحج 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو میں باضابطہ اعلان کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شرعی شہادتیں موصول ہوئیں، اس طرح یکم ذی الحج بروز پیر ہو گی اور عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ کراچی میں اجلاس کے دوران کمیٹی کے دو ارکان نے چاند دیکھنے کی گواہی دی، جبکہ خیبر پختونخوا سے بھی تین شہادتیں موصول ہوئیں۔ زونل کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق مردان میں محمد اور احمد نامی شہریوں نے چاند دیکھنے کی تصدیق کی، جبکہ ایک الگ شہادت پشاور سے بھی موصول ہوئی۔

واضح رہے کہ ماہرینِ فلکیات اور سپارکو کی جانب سے پہلے ہی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ 17 مئی کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، کیونکہ غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے سے زائد ہو چکی تھی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments