لاہور (این این آئی)پنجاب کے ذمے قرضوں کے مجموعی حجم میں 3ارب روپے اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی قرضوں کا حجم 1757ارب روپے سے بڑھ کر 1760ارب روپے ہو گیا، جو ڈالر میں 6.26ارب ڈالر بنتا ہے ۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کے ذمے قرضوں کا حجم پنجاب کی مجموعی جی ڈی پی کے مقابلے میں 2.5فیصد ہے جو کہ مالی سال 2024-25میں جی ڈی پی کے مقابلے میں 2.8فیصد تھا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کے ذمے6.26ارب ڈالر کے مجموعی قرضوں میں سے ورلڈ بینک کے قرضے کا حجم 3.69ارب ڈالر، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قرضے کا حجم 1.17ارب ڈالرز جبکہ چین کے قرضے کا حجم 1.06ارب ڈالر اور دیگر حاصل کئے جانے والے قرضوں کا حجم 0.24ارب ڈالرز ہے۔

