Friday, May 22, 2026
ہومHomeایف آئی ایچ پرو لیگ کیلئے 20رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان،...

ایف آئی ایچ پرو لیگ کیلئے 20رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان، قیادت عماد شکیل کریں گے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کےلئے 20رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کو اولمپین اصلاح الدین اور حسن سردار کی نگرانی میں فائنل کیا گیا ہے، اسکواڈ میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا شامل ہیں، ڈیفنڈرز میں ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ اور سفیان خان کو شامل کیا گیا ہے۔مڈفیلڈرز میں ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اسٹرائیکرز میں غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمن اور افراز خان شامل ہیں جبکہ رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو روزانہ ایک سو دس ڈالر الاﺅنس پیشگی ادا کیا جائے گا۔ پرو لیگ کے میچز بلجیم اور انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
رپورٹ – عبید الرحمان

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments