Sunday, October 4, 2026
ہومHomeٹرمپ نے عسکری امداد کی سمت یورپ اور مشرق وسطی سے لاطینی...

ٹرمپ نے عسکری امداد کی سمت یورپ اور مشرق وسطی سے لاطینی امریکہ کی طرف موڑ دی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یورپی اور مشرق وسطی کے ممالک کے لیے مختص 52 ملین ڈالر کی عسکری امداد واپس لے لی ہے اور اسے لاطینی امریکہ کے چار ممالک کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس اقدام نے قانون سازوں کے منظور کردہ فنڈز کو تبدیل کرنے کے انتظامیہ کے اختیارات پر کانگریس کے ڈیموکریٹک رہنمائوں کے ساتھ تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ امریکی اخبار نے تین امریکی حکام کے حوالے سے نقل کیا کہ انتظامیہ نے سلوواکیہ، شمالی مقدونیہ، تیونس اور عراق کے لیے مختص فنڈز کو پاناما، پیرو، ایکواڈور اور کولمبیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس اقدام پر روک لگا رکھی تھی۔امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ ستمبر میں کانگریس کو امداد کی از سر نو تخصیص کی اپنی نیت سے آگاہ کیا تھا جس پر ڈیموکریٹک سینیٹر جین شاہین اور ڈیموکریٹک نمائندے گریگوری میکس نے اس کے رخ کی تبدیلی کے اعتراض میں فنڈز کی منتقلی پر روک لگا دی تھی۔بدھ کو رات گئے ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو اطلاع دی کہ وہ روک کو نظرانداز کرتے ہوئے منتقلی کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments