Saturday, October 3, 2026
ہومHomeمری، سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق، ہلاکتیں...

مری، سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق، ہلاکتیں دو ہوگئیں

مری(این این آئی)مری میں سکول وین آتشزدگی کے حادثے میں ایک اور معصوم طالب علم ارحم کلیم عباسی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہوگئی۔ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔حادثے میں سکول وین میں آگ لگنے سے گیارہ طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ بدھ کے روزارحم کی بڑی بہن عائشہ کلیم عباسی بھی دم توڑ گئی تھی۔ عائشہ اور ارحم کلیم عباسی سگے بہن بھائی تھے۔ارحم اور عائشہ کا بھائی عبداللہ بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا۔ عبداللہ خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments